عمران خان سے خاتون کاراست سوال‘ دھاندلیوں کو روکنے کے متعلق مانگی وضاحت۔ ویڈیو

اب جبکہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن گئے ہیں تو جو وعدے انہوں نے 2018کے پاکستان انتخابات کے دوران کئے تھے اس کو یاد کیاجارہا ہے۔

ان دنوں سوشیل میڈیا پر عمران خان کی انتخابی مہم پر مشتمل ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے جس میں یہ دیکھا یا جارہا ہے کہ 2013پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے دھاندلیوں کے متعلق ایک مہم شروع کی تھی کو پناماں پیپرس لیک ہونے کے بعد کچھ حد تک دب گئی مگر مذکورہ لڑکی عمران خان سے سوال کررہی ہے کہ وہ دھاندلیوں کو روکنے کے متعلق کیااقدام اٹھارہے ہیں۔

جس کے جواب میں تحریک انصاف پارٹی کے صدر اور موجودہ صدر پاکستان کو یہ کہتے ہوئے سنا جارہا ہے کہ’’ ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے جو دھاندلیوں میں ماہر ہیں ‘ ہمیں ان کی دھاندلیو ں کو روکنے کے لئے متحرک رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔

عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ’’ ڈیولپمنٹ فنڈ کے نام پر لوگو ں کو خریدنے کاکام کیاجارہا ہے ‘ ہر حربہ استعمال کیاجارہا ہے تاکہ دھاندلیوں کے خلاف مہم چلانے والوں کو اقتدار سے روکا جاسکے مگر میںیہ دعوی کے ساتھ کہوں گا کہ وہ اس مرتبہ شکست فاش ہونگے ۔

کیونکہ ان کی جدوجہد اپنی دولت بچانے اور جیل سے باہر آنے کے لئے ہورہی ہے اور ہم قوم کو دھاندلیوں سے بچانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں‘ ‘ ۔

عمران خان اس ویڈیو میںیہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ’’پولنگ کے روز بھی دھاندلیوں کی جاتی ہیں ‘ خاص طور پر خواتین کے پولنگ بوتھ پر بڑے پیمانے پر دھاندلیوں ہوتی ہیں جو روکنے کے لئے پی ٹی ائی اپنے کارکنوں کو تربیت دے رہی ہے‘‘۔

کچھ اس طرح کاحال وماحول بھی ہمارے ملک کے انتخابات میں ہمیں دیکھنے کوملتا ہے۔