عمان میں رمضان المبارک میں عوامی مقامات پر کھانا پینا آپ کوجیل پہنچا سکتا ہے۔

مسقط: دنیا بھر رمضان کریم کا آغاز ہوچکا ہے۔ مسلمان جوش و خروش سے رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں۔ عمان میں بھی مسلمان روزوں رکھ کر اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمان حکومت نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے۔ اس نئے قانو ن کے مطابق جو کوئی رمضان کے مہینہ میں عوامی مقامات پرعلانیہ طور پرکھاتا پیتا ہے تو اس کو تین ماہ کی جیل ہوسکتی ہے۔

جو لوگ کھانا کھانایا کچھ پینا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے گھر میں یا کسی ہوٹل میں ہی کھانا پینا ہوگا۔ سلطنت پینل کوڈ کے مطابق ۹/ سال کے بعد سے اگر کوئی علانیہ کھاتا پیتا نظرآتا ہے تو اس کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ یہ اطلاع محمد ابراہیم قانون کے چیر مین ڈاکٹر محمد ابراہیم الزدجلی نے دی ہے۔ واضح رہے کہ کار میں بھی کھانا پینا منع ہے جبکہ یہ دیکھا جائے گا کہ کہاں کھڑی ہوئی ہے۔