علیگڑھ یونیورسٹی شمسی توانائی سے بجلی بنانے کانیا ریکارڈقائم کرے گی

علی گڑھ: علی گڑھ (اے ایم یو) اب شمسی توانائی سے 505میگا واٹ بجلی پیدا کرنے جارہی ہے ۔گرین کیمپس کی سمت میں قدم بڑھاچکی یونیورسٹی کا یہ قدم اپنے ہی ریکارڈ کو درست کرے گا۔

ابھی یہاں 504میگاواٹ بجلی پیدا ہورہا ہے ۔ددغیر روایتی ذرائع سے اتنی بجلی پیدا کرنے والی اے ایم یو ملک کی اکلوتی یونیورسٹی پہلی ہی بن چکی ہے۔منسٹری آف رنیو ایبل انرجی کی نگرانی میں ہوئے انرجی اینڈ واٹر آڈٹ رپورٹ کے بعد انتظامیہ نے ایک میگا واٹ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں آئی آئی ٹی دہلی ، ممبئی اور روڑکی میں ہی دو دو میگا واٹ کے شمسی توانائی کی پیداوار والے پلانٹ لاے ہوئے ہیں۔نان کمر شل سیکٹر میں اتنی شمسی توانائی سے بجلی کوئی نہیں بناتا۔یہاں رائڈنگ کلب کی زمین پر تین میگاواٹ کا سولار توانائی پلانٹ لگایاگیا ہے۔

اس میں تقریبا بیس کروڑ روپئے خرچ یوئے تھے۔یہ پلانٹ گوٹو وولٹیک ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے۔

اس میں ویدر مانیٹیرنگ سسٹم لگاہے اور آسمانی بجلی سے بچاؤ کے سامان بھی لگے ہیں ۔یونیورسٹی کے ۱۷ عمارتوں پر دیڑھ میگاواٹ کی صلاحیت کے سولار پینل لگے ہیں ۔یہاں کل 504میگاواٹ بجلی تیار ہورہی ہے ۔