عرب فیشن وویک منسوخ۔نئی تاریخوں کا اعلان

ریاض۔ ریاض میں منعقدہ ہونے والے عرب فیشن ویک جس کا آغاز26مارچ سے کیاجانے والا تھا منسوخ کردیاگیا ہے اور نئی تاریخوں کے اعلان کے مطابق یہ فیشن وویک10تا15اپریل منعقد کیاجائے گا۔ ریاض رڈز کارلٹن اس فیش وویک کی میزبانی کریگا۔عرب فیشن کونسل کے سی ای او جاکیب عربین نے اپنے بیان میں پروگرام کی منسوخی کے متعلق وضاحت کرت یہوئے کہاکہ بین الاقوامی میزبانوں کی شرکت اور قیام کو لے کر پروگرام منسوخ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ عرب فیشن کونسل مقامی اور بین الاقوامی فیشن کمیونٹی سے مل رہے ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتا ہے۔ پروگرام کو تاریخ میں تبدیلی کاسبب یہی ہے کہ ہم مجوزہ پروگرام میں شرکت کے خواہشمند درخواست گذاروں کے قیام کا بندوبست نہیں کرسکے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اس بھروسہ اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں جسکی وجہہ سے ہم اس تقریب کے انعقاد کو یقینی بنارہے ہیں‘‘۔

دی عرب فیشن کونسل میں سعودی عربیہ کی نمائندگی کررہی ایکزیکیٹو ڈائرکٹر اور وائس چیرمن مس لیلیٰ عیسیٰ ابوزید نے بھی اس انداز میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ’’فبروری میں جب سے اس کا اعلان کیاگیا ہے‘ عرب فیشن وویک میں بین الاقوامی مہمانوں کی شرکت کی خواہش کا اظہار بڑھا ہے‘ اور یہ مملکت کا تاریخی لمحہ بند گیا‘ اے یف سی اور جی ای اے اور فیشن وویک میں حصہ لینے والے ڈیزائنرس کے ساتھ ملکر مجوزہ پروگرام میں معمولی تبدیلی لانے کاکام کیاتاکہ بین الاقوامی مہمانوں کی شرکت کو یقینی بنایاجاسکے‘‘۔

عرب فیشن وویک کی ویب سائیڈ پر پانچ روزہ پروگرام اسی طرح ہے جس میں متحدہ عرب امارات‘ مصر‘ اٹلی‘ قازقستان ‘لبنان‘ امریکہ اور سعودی عربیہ کی ڈیزائنرس کے ملبوسات پیش کئے جائیں گے۔

عرب فیشن وویک کا انعقاد عرب فیشن کونسل کے زیراہتمام برٹش فیشن کونسل کے اشتراک ہورہا ہے جس میں علاقے کے 22عرب ممالک شامل ہیں۔ اے ایف سی جس نے حال ہی میں ریاض میں اپنا دفتر قائم کیا ہے کی تشکیل2014میں عمل میں ائی اور اس نے دوبئی میں ایک سالانہ فیشن وویک کابھی انعقاد عمل میں لایا ہے۔