عدلیہ میں حکومت کے زیادہ مقدمات : مودی

نئی دہلی ۔ 31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کو سب سے بڑا مقدمہ باز قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ عدلیہ پر کام کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ عدلیہ اپنااعظم ترین وقت حکومت کے مقدمات کی یکسوئی میں صرف کرتا ہے ۔ انہوں نے دہلی ہائیکورٹ کی گولڈن جوبلیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ پر کام کے بوجھ میں کمی ضروری ہے کیونکہ مقدمات کی یکسوئی میں کافی تاخیر ہوتی ہے ۔انہوں نے سیول سرویسیس کی طرز پر عدلیہ میں بھی ایسی ہی خدمات کی وکالت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ کوئی ٹھوس اعداد و شمار موجود نہیں ہے لیکن حکومت کم از کم 46فیصد مقدمات کی فریق ہے جو خدمات کے معاملات سے لیکر بالواسطہ محاصل تک ہوتے ہیں ۔ مرکزی حکومت تاحال مقدمات کی پالیسی کو قطعیت دینے سے قاصر رہی ہے ۔