طیارہ حادثہ ایندھن ختم ہونے کی وجہہ سے ہوا تھا۔

بگونا:وسطی کولمبیا میں مسافروں اور عملہ کے 9ارکان کو لیکر جارہے طیارے کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ہوئی جانچ میں حادثہ کی وجہ طیارہ میں ایندھن ختم ہونا بتائی جارہی ہے۔طیارہ کے پائلٹ کی آواز پر مشتمل ریکارڈنگ سے یہ اطلاع ملی۔برازیل کے فٹبال کھلاڑیوں کو لے جارہے اس طیارے میں77افراد سوار تھے جن میں سے صرف چھ ہی زندہ بچے سکے ہیں۔ ائیر ٹریفک ٹاؤر کے آواز کے ٹیپ میں ایک پائلٹ کو بار بار یہ سوا ل کرتے سنا جاسکتا ہے کہ بجلی کے نظام میں خرابی آنے سے پٹرول کی کمی کے سبب وہ طیارے کو اتارنے کی اجازت چاہتا ہے۔ ٹیپ ختم ہونے سے پہلے پائلٹ یہ کہتا ہے کہ وہ 9ہزارفٹ کی بلندی پر پرواز کررہا ہے۔ حادثہ کا شکار ہوئے طیارے میں 20صحافی سوار تھے یہ سب طیارے گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ کولمبیا میڈیا اداروں نے اس ریکارڈنگ کو نشر کیااس سے قبل دی جارہی ان رپورٹوں کی تصدیق ہوئی کہ طیارے کا حادثہ ایندھن کی کمی کے سبب ہوا ہوگا۔