طوفان ہاروی سے امریکی معیشت کو 75 بلین ڈالرس کا نقصان

ہیوسٹن ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : طوفان ہاروی نے امریکہ میں جو تباہی مچائی ہے ۔ وہ شاید امریکہ کی تاریخ میں برسوں تک یاد رکھی جائے گی جسے اب تک کا تیسرا بدترین طوفان قرار دیا گیا ہے ۔ اینکی ریسرچ کے مطابق جہاں تک نقصانات کا سوال ہے تو طوفان ہاروی نے پچھلے تمام ریکارڈس توڑ دئیے ہیں ۔ ریسرچ کے مطابق امریکہ کی معیشت کو 48 بلین تا 75 بلین ڈالرس کا نقصان ہوا ہے تاہم یہ اعداد و شمار مستقل نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ ان میں ہر گزرتے آئے دن کے ساتھ تبدیلی ہوتی رہے گی ۔ اینکی ریسرچ کے ڈائرکٹر برائے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ چک واٹس نے ایک اچھی بات کہی اور وہ یہ کہ ایسے کمپیوٹر ماڈلس جن پر ہم طوفان کے بارے میں تخمینہ لگاتے ہیں تاہم ہاروی جیسے بدترین طوفان کے لیے ہمارا یہ کمپیوٹر سسٹم بھی کام نہیں کرتا ۔ اس میں انسانی پہلو کا بھی عمل دخل ہے جس کی وجہ سے غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور اس کمپیوٹر ماڈل کے ذریعہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ اس میں ہم کون سے ذخیرہ آب سے محدود نوعیت والی پانی کی نکاسی کریں ۔ یاد رہے کہ استوائی طوفان ہاروی نے ہیوسٹن کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کردیا ۔ گزشتہ 50 سال کے دوران ٹیکساس میں آنے والا یہ بدترین طوفان تھا جس میں کم و بیش 38 افراد ہلاک ہوئے اور زائد از 30,000 افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ جے پی مورگن جو انشورنس کی ایک بڑی کمپنی ہے نے پیش قیاسی کی ہے کہ اسے انشورنس کے شعبہ میں 10 تا 20 بلین ڈالرس کا نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے ۔ بہر حال مسٹر واٹسن کے مطابق کہ مجموعی نقصان کے 20 فیصد کی پابجائی انشورنس کے ذریعہ ہوجائے گی جس نے سیلابی انشورنس پروگرام کو شدید دھکا پہنچایا ہے ۔ مزید برآں ہیریس کاؤنٹی جہاں راحت اور بچاؤ کاری جاری تھی وہاں موجود ایک کیمیکل پلانٹ میں دو دھماکے ہوئے ۔ مستقر کروبسی میں دھماکے کی اطلاع آپریٹرس اکیما INC نے دی ۔