طلبہ بڑے خواب دیکھیں او راپنے مقاصد کوبلند رکھیں : صدر جمہوریہ ہند 

حیدرآباد : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ مستحکم بنیاد کے ساتھ نوجوانوں کی توانائی او ر جوش و خروش ایک موثر امتزاج ہے ۔ یہ کسی بھی فرد کو بہت دور تک لیجاسکتا ہے ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ساتویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی گریجویٹس کے طور پر یہاں سے فارغ طلبہ مواقع کی دنیا میں داخل ہورہے ہیں۔ان مواقع کے ذریعہ طلباء اپنے لئے اپنے خاندان او ر سماج کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بلند خواب دیکھیں ۔اپنے مقاصد کو اونچے رکھیں۔ او راس بات کو ٹھان لیں کہ کچھ کرنے کا یہی وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد صرف دس سال پرانہ ہے ۔اس انسٹیٹیوت میں طلبہ مستحکم پوسٹ گریجویٹس پروگرام ہیں ۔۳۰؍ فیصد اس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔آئی آئی ٹی حیدرآباد ایسا عنصر ہے جو تصویر کو مکمل کرتا ہے ۔سائنسی دریافت او راس کے اطلاق میں حیدرآباد طویل روایت کا حامل ہے ۔انہوں نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ اپنے عزائم کو محدود نہ رکھیں ۔

اس موقع پر تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی محمد محمود علی ، وزیر آبپاشی ہریش راؤ بھی موجود تھے ۔