امریکہ میں مسلم خاتون پر چاقو سے حملہ، حملہ آور فرار

ہیوسٹن : امریکہ میں ایک شخص نے ایک مسلم خاتون کو سڑک پر چاقو سے حملہ کردیا ۔اس حملہ میں وہ خاتون بری طرح زخمی ہوگئیں۔خاتون پیشہ سے ایک نرس بتائی جاتی ہے۔او روہ اس وقت حجاب پوش تھیں۔

پولیس نے بتا یا کہ یہ شخص مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرتن کے جذبہ سے متاثر تھا۔پولیس نے حملہ آور کے سر پر ۵۰۰۰ ڈالر کاانعام رکھا ہے۔ہیوسٹن چیپٹر آف کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنس(سی اے آئی آر )کے مطابق متاثرہ خاتون پیشہ سے نرس ہے۔وہ سفید فام ہے او راس نے حجاب پہنارکھا تھا۔متاثرہ خاتون نے بتا یا کہ جمعرات کی صبح کام کے بعد جب وہ اپنے

گھر لوٹ رہی تھیں تبھی اچانک لال رنگ کی ایک کار اس کی کار سے ہلکا سا ٹکر دے کر گذری۔خاتون اپنی کار کو ہونے والے نقصان کو دیکھنے کے لئے باہر نکلی تبھی حملہ آور اپنی گاڑی سے نکلااور قابل اعتراض نسلی اور مذہبی تبصرہ کیا ۔خاتون نے مزید کہا کہ وہ کار میں بیٹھنے کی کوشش کر رہی تھیں حملہ آور نے مجھ پر چاقو سے حملہ کردیا ۔جس سے میرا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ایک راہ گیر نے مداخلت کرنے پر حملہ آور فرار ہو گیا۔‘‘خاتون واپس اپنے اسپتال آئی جہاں اس کے زخموں کا علادج کیا گیا۔پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہیں ۔