صفائی کے بعد دہلی کے لوگوں کو ملے گا سیویج واٹر۔

دہلی کے لوگوں ان کے نلوں میں بہت جلد صفائی کیاہوا سیویج پانی فراہم کیاجائے گاتاکہ حکومت قومی راجدھانی میں بڑھتی پانی کی قلت کا حل نکال سکتے اور اس لئے سیویج پانی کی صفائی کے بعد اس کو استعمال کے لائق بنانے کاکام کیاجارہا ہے۔
نئی دہلی ۔سنگاپور کی واٹر پالیسی کے خطو ط پردہلی کی عآ پ پارٹی حکومت چاہتی ہے کہ وہ یومنا ندی کے لئے فاضل پانی کی صفائی کاکام شروع کرے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق صفائی کئے گئے پانی کے استعمال کا یہ منصوبہ شہر میں پانی کی سپلائی میں15-20فیصد کا اضافہ کریگا۔چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے یہ اعلان کیا ہے کہ 150ایم جی ڈی( یومیہ ملین گیلن)صفائی کیاگیا پانی دہلی کی گنجائش میں900ایم جی ڈی تک کا اضافہ کریگا۔

رپورٹس کے مطابق کورڈنیشن پلر سیوج ٹریٹمنٹ پلان سے 70ایم جی ڈی صفائی کئے گئے پانی کو پلا میں چھوڑا جائے گا‘پہلے مرحلے میں اس کو یومنا میں شامل کیاجائے گا۔ یہا ں سے پانی گیارہ کیلومیٹر نچلی سطح پر لے جاکر قدرتی پینے کے لائق عمل کے تحت پانی کو لے جایاجائے گا۔

پھر اسی طرح کاعمل دوبارہ وزیرآباد ’نئے پانی‘ کے طور پر پہنچاکر دوبارہ استعمال کے قابل بنایاجائے گا۔

مذکورہ عام آدمی پارٹی حکومت کوشش کررہی ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل2019جون تک کرلی جائے ۔

ٹی او ائی کے مطابق فبروری 2020کی پالیسی کے خطوط پر دونئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دوارکا اور چندروالی کو منظوری دیدی گئی ہے۔

شہر کے زیر زمین پانی کا بھی اس عمل سے دوبارہ تجزیہ کیاجائے گا۔ارویندر کجریوال نے دعوی کیا ہے کہ پہلے مرحلے منصوبے سے شہر کی دوسو واٹرباڈیز کوفائدہ پہنچے گا۔سال2015میں ’ ٹائیلٹ ٹو ٹاپ‘ کی پہل دہلی جل بورڈ نے کوشو پور میں تھی مگر وہ ناکام رہے ۔

نئے منصوبے کے تحت صفائی کردہ پانی کو یمونا ندی کے پانی سے ملایاجائے گا۔

راجدھانی میں اس پراجکٹ کی تکمیل کے لئے دہلی نے سنگا پور سے 2012میں ایک ایم او ائی پر دستخط کی تھی تاکہ اس کے اسرار رموز کا دہلی مطالعہ کرسکے