صد افسوس : بریلوی مسلمان اجمیر درگاہ نہ جائیں : مارہرہ درگاہ کے شجادہ نشین سید امین میاں 

بریلی : ایک طرف ہندوستان سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد واتفاق نہ ہونے سے ان کا شیرازہ بکھر رہا ہے او روہ متعدد مسائل کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری طرف خانقاہوں او ردرگاہوں سے بھی اختلافات کی آواز بلند ہونے لگی ہے جس سے عام مسلما ن خود کو شکستہ محسوس کررہا ہے ۔ اختلافات کی یہ چنگاری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب درگاہوں سے بھی اختلافات کی آواز آنے لگی ہیں کہ ایک درگاہ کا بائیکاٹ کی اپیل دوسری درگاہوں سے جاری ہونے لگی ہے ۔

اسی طرح کا ایک اعلان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلی ؒ کے عرس شریف کے موقع پر کیا گیا ۔ جس میں مارہرہ درگاہ شریف کے سجادہ نشین پروفیسر سید امین میاں نے کہا کہ مسلمان دھکے کھانے اور بے عزتی برداشت کرنے کیلئے اجمیر نہ جائیں ۔ ا سکے بجائے خواجہ اجمیری ؒ کا عرس اپنے گھروں میں ہی منائیں ۔ ان کے اس بیان سے مسلمانو ں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ۔