صدر مصر السیسی کی تین روزہ دورہ پر ہندوستان آمد

نئی دہلی ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدر عبدالفتح السیسی ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچے۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے کل ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سیکوریٹی انسداد دہشت گردی اور تجارت کے اقدامات کو فروغ دیا جائے۔ شام میں سیسی توقع ہیکہ امریکہ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے ہندوستان میں اپنے قیام کو توسط دی ہے۔ جان کیری جن کی سرکاری مصروفیات کل شام میں ختم ہوگئی ہے اور وہ واشنگٹن واپس ہونے والے تھے، تاہم اتوار کے دن سے شروع ہونے والی G-20 کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے شہر ہنگجہو جائیں گے۔ ہندوستان اور مصر کے درمیان یادداشت مفاہمت پر بھی کل دستخط ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی سے صدر مصرکی اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی بھی دیگر وزراء سے بات چیت ہوگی۔ ہندوستان اور مصر کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں ۔ ہندوستان مصر کا چھٹواں سب سے بڑا بزنس پارٹنر ہے۔