شہر میں تیز ہواوں اور ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار

حیدرآباد 30 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں ہفتہ کی شام موسم خوشگوار ہوگیا ۔ تیز ہوائیں شروع ہوگئیں اور ہلکی سی بوندا باندی ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میںفوری طور پر شدت کی گرمی سے راحت ملی ۔ مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود تیز بارش نہیں ہوئی ۔ ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔