شہد کی مکھیاں بھنبھناتی کیوں ہیں؟

بچو! شہد کی مکھیوں سے آنے والی بھنبھناہٹ کی آواز ان کے پروں کی تیز حرکت سے پیدا ہوتی ہے ۔ پروں کی تیز حرکت سے ہوا میں ہلکورے بنتے ہیں اور یہ گونج تخلیق کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ تمام پتنگے اپنے پروں کو پھڑ پھڑا نے یعنی اوپر سے نیچے لانے پر مشتمل ہوتی ہے اور بہت تیز ہوتی ہے ۔ لیکن کچھ پتنگے اپنے پروں کو بہت آہستہ حرکت دیتے ہیں ۔ مثلا تتلی اپنے پروں کو ہر سکنڈ میں چھ سے د س مرتبہ ہلاتی ہے ۔ایسی سست حرکت سے بھنبھنا ہٹ کی آواز نہیں پیدا ہوتی ۔ دوسرے حشرات الارض مثلاً مچھر وغیرہ اپنے چھوٹے چھوٹے پروں کو نسبتاً تیز حرکت دیتے ہیں ۔ چنانچہ ان کی آواز بھی کم ہوتی ہے اور صرف اس وقت سنائی دیتی ہے جب ہمارے کانوں کے قریب ہوتے ہیں ۔ شہد کی مکھیوں کے پر بڑے ہوتے ہیں اور ان کی حرکت نہایت تیز ہوتی ہے ۔ یہ حرکت ایک سیکنڈ  300 سے 400 مرتبہ عمل میں آتی ہے ۔ چنانچہ ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جو دور سے بھی سنائی دیتی ہے ۔