شریف کے گلے میں جادھوکے جوتوں کاہار ڈالنے والے کو 20لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان۔ مولوی قادری

کلکتہ( مغربی بنگال)صدرنشین کل ہند اقلیتی متحدہ کونسل سید عطف علی قادری نے جمعہ کے روز کہاکہ وہ اس شخص کو 20لاکھ روپئے کا انعام دیں گے جو’ ’کل بھوشن جادھو کے جوتے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے گلے میں ڈال کر اس کو ہندوستان کے اطراف میں گھومائے گا‘‘۔

قادری نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ وزیراعظم نواز شریف غیر اسلامی دہشت گردوں سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں‘ اس لئے میں اعلان کرتاہوں کہ اگر کوئی کل بھوشن جادھو کے جوتے شریف کے گلے میں ڈالکر ہندوستان میں گھومائے گاتو میں اس کو 20لاکھ روپئے کا انعام دونگا‘‘۔

قادری نے کہاکہ دہشت گردووں کی پشت پناہی کرنے اور انہیں پناہ دینے والے پاکستان کے ساتھ اسی طرح کا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ پہلی چیز دہشت گردی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ دوسری بات اگر ہے تو پاکستان حکومت اس کو قرآن سے ثابت کرے اور بتائے کہ قرآن اور حدیث میںیہ کہاں لکھا ہوا ہے۔

نماز روزہ وغیر ہ کاذکر قرآن میں ہے مگر دہشت گردی کا ہرگز نہیں اسی وجہہ سے میں اس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتاہوں‘‘۔ مولوی قادری وہی شخص ہیں جنھوں نے سونو نگم کے اذان کے تبصرے پر نگم کا سرمنڈنے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔