شترو گھن سنہا کا واراناسی سے مودی کے مقابل 2019لوک سبھا الیکشن میں سماج وادی پارٹی کی امیدواری متوقع

شتروگھن سنہاجو عموما راست طور پروزیراعظم نریندر کو تنقیدکانشانہ بناتے ہیں ‘ ہوسکتا ہے کہ واراناسی میں کائست سماج سے ملنے والی حمایت کے پیش نظر امیدوار بنائے جائیں گے
لکھنو۔ بی جے پی کے ناراض لیڈر اور ایکٹر شترو گھن سنہا توقع ہے کہ اگلا لوک سبھا الیکشن سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر وزیراعظم نریند ر مودی کے خلاف واراناسی سے لڑیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے بڑے قائدین کے مطابق مذکورہ ادکارہ جو شاٹ گن کے نام سے بھی کافی مشہور ہیں اگر بی جے پی چھوڑ دیتے ہیں تو 2019میں وارناسی سے انہیں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سماج وادی پارٹی کا امیدوار بنایاجائے گا۔

شتروگھن سنہاجو عموما راست طور پروزیراعظم نریندر کو تنقیدکانشانہ بناتے ہیں ‘ ہوسکتا ہے کہ واراناسی میں کائست سماج سے ملنے والی حمایت کے پیش نظر امیدوار بنائے جائیں گے کیونکہ مشرقی اترپردیش کا وارناسی ان کی آبائی ریاست بہار کے پڑوس میں بھی ہے۔

پارٹی کے باوثوق ذرائع نے بتایاکہ پٹنہ صاحب کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو وارناسی سے امیدوار بنانے کا علان او رفیصلہ بہت جلد لیاجاسکتا ہے۔

درایں اثناء اس بات کی بھی خبر سامنے ائی ہے کہ سماج وادی پارٹی لوک سبھا الیکشن کے لئے وارناسی میں عام آدمی پارٹی ان کے امیدوار کی تائیدکرے‘ عام آدمی پارٹی کنونیر او ردہلی کے چیف منسٹر ارویندر کجریوال وارناسی سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

وارناسی نژاد سیاسی مبصر امیتابھ بھٹارچاریہ کا کہناہے کہ واراناسی کے لوگ سیدھے بات کرنے والے کوپسند کرتے ہیں اور ممکن ہے وہ اس مرتبہ تبدیلی چاہیں گے۔

یشونت سنہا کے ہمراہ شترو گھن سنہا نے جمعرات کے روز لکھنو میں سماج وادی پارٹی کے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی جو جے پرکاش نارائن کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ دونوں لیڈروں نے سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ شہہ نشین پر نشست سنبھالی