شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے مقتول جمال خشوگی کے ورثاء کی ملاقات ، والد کے قاتلو ں کو سزا دلانے کا تیقن 

دبئی : سعودی حکومت کو اس بات کا علم ہونے کے بعد کہ مقتول صحافی جمال خشوگی کا ایک بیٹا استنبول میں سعودی قو نصل خانہ میں اپنے باپ کے بہیمانہ قتل کے معاملہ میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والا ہے ۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خشوگی کے بیٹے او ران کی بیوہ سے شاہی محل میں ملاقات کئے ۔

شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردغان کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد جمال خشوگی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ خشوگی کے بیٹے کو شاہ سلمان او رولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر نے پر مجبور کیا گیا ۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے ٹوئیٹر بلاگ پر جمال خشوگی کے فرزند صلاح بن جمال کی تصویر یں شائع کی ہیں ۔شاہ سلمان نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت جمال حشوگی کے قاتلوں کو وہ جہاں بھی ہوں گے انہیں سزا دے گی۔ الخلیج نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی حکومت پر پڑنے والے عالمی دباؤ اور تنقیدوں کے بعد اپنی ساکھ بچانے کے لئے مقتول صحافی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

https://twitter.com/saudinews50_en/status/1054726832749244416