شاہ رخ خان پر سکھ جذبات کو مجروح کرنے کا مبینہ الزام 

نئی دہلی : دہلی سے اکالی دل کے رکن اسمبلی منجد ر سنگھ سرسا نے شاہ رخ خان اور فلم کے دیگر افراد کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کروائی ہے ۔منجدر کاالزام ہے کہ فلم ’’ زیرو‘‘ کے ذریعہ مبینہ طور پر سکھوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ۲؍ نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کاٹریلر ریلیز کیاگیا تھا ۔فلم ۲۱؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔ انہوں نے شکایتی تحریر میں لکھا کہ شاہ رخ خان نے فلم کے پوسٹر او رٹریلر میں سکھوں کا مذہبی لباس پہنا ہے ۔

جس سکھ مذہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے فوراً فلم سے اس سین کو نکالنے کا مطالبہ کیا ۔ منجد ر سنگھ سرسا جو دہلی سکھ گردوارہ کے جنرل سکریٹری بھی ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سکھم ، کرپن ، تلوار صرف سکھ برادری ہی پہن سکتی ہے۔ منجدر سنگھ نے فلم اداکار شاہ رخ خاں ، فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے کو انتباہ دیا کہ اگر اس فلم سے قابل اعتراض مناظر حذف نہیں کئے گئے تو ساری سکھ برادری تھیٹرس کے پاس احتجاج کریں گے ۔