شام میں سرکاری فورسیس کی بمباری، 21افراد ہلاک

لندن ۔29مئی(سیاست ڈاٹ کام)سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے شام کے حلب میں کیے گئے تازہ حملوں کے نتیجے میں9 بچوں سمیت کل 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی حکومتی فورسز کی ان کارروائیوں کی وجہ سے ادلب اور اس کے قریبی علاقوں میں اتوار اور پیر کے دن بھی 31 افراد مارے گئے تھے ۔ شامی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ایک کارروائی میں ایک دواخانہ بھی بمباری کی زد میں آ گیا۔ ادھر اقوام متحدہ نے شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے ۔