شام میں امریکی فضائی حملے میں 70 عام شہری ہلاک

دمشق، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی علاقے میں منگل کو امریکی قیادت والے سلامتی فورس کے فضائی حملوں میں 70 عام شہری ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ہوائی حملے مشرقی علاقے میں واقع دیر الزور میں بے گھر لوگوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کرکئے گئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے مشرقی فرات علاقے میں قبضے میں اضافہ کی وجہ سے ہوائی حملوں میں اضافہ کیا گیا ۔امریکی حامی شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے میڈیا دفتر کے سربراہ مصطفی کے مطابق مشرقی شام کے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے خلاف حملوں کے آخری مرحلے پر مہم شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیر الزور کے مشرق دیہات علاقے کے بغوز شہر سے 20000 سے زیادہ عام شہریوں کو نکالے جانے کے بعد ایس ڈی ایف نے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے قبضے والے علاقوں میں ہفتہ کی رات ہوائی حملے شروع کئے تھے۔ اس مہم میں امریکی فوج بھی ایس ڈی ای کے ساتھ مل کر آئی ایس کے قبضے والے علاقے خالی کرانے کی مہم میں مصروف ہے ۔