سیاست جشن نکاح کا آغاز

نمائش کے آغاز سے ہی عوام کا ہجوم۔ اوقات 10-30 بجے صبح تا 12 بجے شب مقرر
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تفریح ، لوازمات اور شاپنگ کا بہترین امتزاج ’ جشن نکاح 2 ‘ کا آج افتتاح خواجہ منشن مانصاحب ٹینک پر عمل میں آیا ۔ یہ ویڈنگ ایکسپو 2 اکٹوبر تک جاری رہے گی ۔ اس کے اسپانسر ’ کشش ‘ ہے ۔ اس نمائش میں آج پہلے دن زبردست ہجوم دیکھا گیا ۔ خریداروں اور دکانداروں کے اصرار پر اس نمائش کا وقت بڑھا کر رات 12 بجے کردیا گیا ہے ۔ نمائش کے اوقات صبح 10-30 تا رات 12 بجے تک رہیں گے ۔ شادی کے تمام درکار اشیاء جیسے دلہا اور دلہن کے ملبوسات ، زیورات فٹ ویر ، میٹرس اور پیامات سنٹرس اور دیگر ضروری اشیاء کو ایک ہی چھت تلے خریداروں نے پاکر آج مسرت محسوس کی ۔ بعض اسٹالوں پر دلہا اور دلہن کے قیمتی ملبوسات کو بہت نمایاں طور پر مجسموں پر سجایا گیا جو ہر ایک کی نگاہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ اس نمائش میں بعض دکانداروں نے اپنے اشیاء کی فروختگی پر خصوصی آفرس بھی رکھے ہیں ۔ نمائش میں جدید فیشن کی نت نئی و رنگ برنگی ساڑیاں ، شرٹ شلوار ، شرارہ ، سوٹ ، زیورات ، فٹ ویر ، بچوں کے ملبوسات ، کرتا پائیجامہ ، پٹھانی سوٹ ، برقعے اور کئی ہمہ اقسام کے اشیاء و ملبوسات دستیاب ہیں ۔ ایکسپو میں لذیذ لوازمات کے لیے فوڈ کوٹ کا بہترین نظم موجود ہے اور اس سے متصل سیاست کی آرٹ گیلری بھی ہے ۔ ایکسپو کو دیکھنے والے مرد و خواتین اس گیلری سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ تقریب میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، کیپٹن احمد ، شبانہ افروز اور سیاست کی مارکیٹنگ ٹیم موجود تھی ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے اس موقع پر کہا کہ اس ایکسپو کا اہتمام کرنے کے دو اہم مقاصد ہیں ۔ ایک تو ایک ہی چھت تلے شادی میں درکار ملبوسات اور اشیاء کی فراہمی بآسانی ہوسکے اور دوسرا یہ کہ دکانداروں کو اپنی اشیاء سیاسی کے قارئین تک پہنچانا کا ایک منفرد مرکز حاصل ہوسکے ۔ نمائش میں حصہ لینے والوں کی انہوں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ قارئین اس دو روزہ ایکسپو سے استفادہ کرتے ہوئے یہاں کے خصوصی آفرس اور ایک ہی چھت تلے شادی میں درکار تمام اشیاء کی دستیابی سے فائدہ اٹھائیں ۔۔