سہراب الدین کے بھائی کی عدالت میں حاضری نہیں ہوسکی‘ مگر سنوائی جاری رہی۔

قبل ازیں 6اگست کے روز رباب الدین کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ اس روز ممبئی کی عدالت نے ان کے وکیل نے کہاکہ رباب الدین ایک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں لہذا دوسری تاریخ دی جائے۔

ممبئی۔عدالت میں جہاں پر مبینہ طور پر سہراب الدین شیخ فرضی انکاونٹرکی سنوائی چل رہی ہے نے منگل کے روز کہاکہ اگرچہ سہراب الدین کے دونوں بھائی یہاں بطور گواہ’’ عدالت میں حاضر نہیں ہونگے‘‘ مذکورہ سی بی ائی چیف تحقیقاتی افیسروں کی جانچ کے لئے سنوائی کو اس ماہ کے آخر میں شروع کردے گا۔

اگست میں رباب الدین اور شہنواز الدین کو گواہ کے طور پر عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیاگیاتھامگر اس وقت بھی دونوں عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے تھے۔ رباب الدین سے ربط قائم کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ سنوائی ’’ درست انداز میں‘‘ نہیں کی جارہی تھی۔منگل کے روز سی بی ائی نے عدالت میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں دونوں کو بھائیو ں کو روانہ کردہ سمن کی تفصیلات درج تھی۔

خصوصی جج ایس جے شرما نے کہاکہ’’ اب تک استغاثہ گواہوں کو پیش کرنے کے لئے خود مختا ر تھا‘ تاہم استغاثہ کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ استغاثہ نے گواہوں کا بیان درج کرانے میں سنجیدگی دیکھائی ہے مگر گواہ خود اپنے طور سے گواہی دینے سے دور بھاگتے نظر آرہے ہیں۔اگر چہ گواہ عدالت میں پیش نہیں ہونگے تو عدالت سی بی ائی چیف تحقیقاتی افیسروں کے ساتھ سنوائی کرے گی‘‘۔

قبل ازیں 6اگست کے روز رباب الدین کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ اس روز ممبئی کی عدالت نے ان کے وکیل نے کہاکہ رباب الدین ایک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں لہذا دوسری تاریخ دی جائے۔پھر اس کے بعد عدالت نے یکم ستمبر کی تاریخ دی تب بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اب تک دوسوگواہوں کے بیانات قلمبند کرائے جاچکے ہیں ۔نومبر2005اور ڈسمبر2006میں پیش ائے مبینہ فرضی انکاونٹر کی ممبئی عدالت میں سنوائی جاری ہے