سویڈن کے وائینگ دور کی قبور سے ’اللہ‘ اور ’ علی‘ کا نقش دستیاب

اسٹاک ہوم۔ وائکینگ دور کی قبروں سے سویڈن کی محققین کو ’’ اللہ ‘‘ اور ’’ علی‘‘ کے ناموں کا نقش دستیاب ہوا ہے‘ جس سے اسلامی دنیا اور وائیکنگ دور کے اسکنڈیناونوی کے درمیان تعلقات کے متعلق انکشاف ہوتا ہے۔

سلک کے کپڑے پر ہاتھ سے بنی ہوئے بینڈس پر کچھ الفاظ تحریر ہیں جس کوفیک کیریکٹر میں جوکہ قدیم عربی انداز میں لکھا ہے اور یہ دونوں الفاظ’ اللہ ‘ اور ’ علی‘ پر مشتمل ہیں۔ مذکورہ کفن کا کپڑا وائیکینگ شہر کے بیرکا کی کھدوائی کے دوران دستیاب ہوا ہے۔

مسلم کسی بھی کام کی شروعات اللہ کے نام سے کرتے ہیں ‘ وہیں پر علی پیغمبر اسلام کے چچا زاد بھائی او رچوتھے خلیفہ ہیں۔

اوپسالا یونیورسٹی کے ٹیکساٹیل ارکیالوجی ‘ ڈپارٹمنٹ آف ارکیالوجی‘ قدیم تاریخ کی محقیق اننیکا لارسن نے کہاکہ ’’ قابل غور بات یہ ہے کہ لفظ ’ اللہ‘ کپڑے پر عکس کی شکل میں تحریرہے۔

اندولو ایجینسی کی خبر کے مطابق اپنے سابق کے بیان میں محقق نے کہاکہ’’ قرآن میں لکھا ہوا کہ جنت میں رہنے والے لوگ سلک کا لباس زیب تن کئے ہوئے رہیں گے‘‘۔

سال2015میں سویڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محقیقن نے 9ویں صدی کی ایک سوڈین قبر سے انگوٹھی برآمد کی تھی جس پر عربی کوفی انداز میں’اللہ سے‘ یا ’اللہ کے لئے ‘لکھا ہوا تھا