سورج گرہن کب ہوتا ہے؟

بچو! سورج جسامت کے لحاظ سے چاند سے چار سو گنا زیادہ بڑا ہے، لیکن چاند زمین سے سورج کی نسبت چار سو گنا زیادہ قریب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں زمین سے چاند اور سورج تقریباً یکساں جسامت کے نظر آتے ہیں۔ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو اس کی وجہ سے زمین پر پڑنے والی سورج کی روشنی زمین تک نہیں آپاتی، تو اس کو ’سورج گرہن‘ کہتے ہیں۔ سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ مکمل سورج گرہن کے دوران چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لیتا ہے اور زمین کے اس حصے پر جہاں چاند کا سایہ پڑرہا ہو، مکمل تاریکی چھاجاتی ہے۔ جزوی سورج گرہن کے دوران تاریکی بھی جزوی ہوتی ہے۔ سورج زمین سے قریب ترین سیارہ ہے۔ یہ زمین سے 14 کروڑ 96 لاکھ کیلو میٹر (9 کروڑ 29 لاکھ میل) کے فاصلے پر ہے۔ اس کی حرارت اور روشنی کے باعث زمین پر زندگی کا وجود ہے۔ سورج کی کشش کے باعث زمین اور نظام شمسی کے دوسرے سیارے سورج کے گرد گردش کررہے ہیں۔