سنی دیول نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

گرداس (پنجاب): اداکار سے سیاست داں بننے والے سنی دیول جنہوں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے آج حلقہ لوک سبھا گرداس پور سے پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات داخل کئے ہیں۔ انہوں نے نامزدگی سے قبل امرتسر کی گولڈن ٹیمپل میں حاضری دی۔ بعد ازاں سنی دیول کے والد اداکار دھرمیندر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم آپ کے تائید کے طلب گار ہیں،اگر آپ ہماری تائید کریں گے تو کامیابی آپ کی ہوگی۔ اور پنجاب کے بھائیو ں اور بہنوں کی کامیابی ہوگی۔

واضح رہے کہ 2004ء میں بھی دھرمیندر نے بھی بی جے پی کی ٹکٹ پر حلقہ لوک سبھا بکانر سے الیکشن لڑے تھے او رکامیابی حاصل کی تھی۔ دھرمیند ر کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ ہیما بھی بی جے پی کی ٹکٹ پر مدھیہ پردیش کے متھورا سے الیکشن لڑرہی ہیں۔