سنجیو دیکھنے کے بعد ‘ سنجے دت کی حقیقی زندگی کے دوست ’کملی‘ پریش گیلانی نے اداکار شمشیرہ کے نام پر ایک جذباتی لیٹر لکھا جس سے آپ کی آنکھیں بھر ائیں گی۔

ممبئی۔ حالیہ دنوں میں راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بنی فلم سنجو نے دنیا بھر میں نہ صرف لوگوں کا دل جیت لیاہے اور شائقین کی جانب سے اس کے بدلے باکس آفس کلکشن کی شکل میں انہیں تحفہ بھی مل رہا ہے۔

فلم سنجو پہلے ہی باکس آفس پر سوپر ہٹ ہوگئے ہیں اور شائقین کو فلم میں سنجے دت کے دوست کملی کاکردار بھی خوب پسند آیا ہے۔راج کمار کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں رنبیر کپور اور وکی کوشل نے بطور پر سنجے دت اور کملیش گیلانی مرکزی رول ادا کیاہے۔

اب سنجے دت کی حقیقی زندگی کے دوست پریش گیلانی جس پر کملی کا کردار تشکیل دیا گیا ہے نے فلم دیکھی۔

فلم دیکھنے کے بعد پریش جذبات ہوگئے۔فلم دیکھنے کے بعد پریش گیلانی نے سوشیل میڈیا پر ایک جذبات سے بھرا لیٹرشیئر کیا ہے اور اس میں کملی سے ان کے رشتے کے متعلق بہت ساری باتیں بھی بتائیں۔

سنجے دت کے بہترین دوست نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی ساتھ میں گھومنے والے پہئے سے کم نہیں تھی ۔اداکارہ آر مادھون نے سوشیل میڈیا پر پریش گیلانی کا استقبال کیا اور کہاکہ وہ ان کے لئے ایک مثال او رحوصلہ ہیں