سنترہ کا رس دماغ کیلئے فائدہ مند

 

سنترہ کا رس نہ صرف آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہے، بلکہ یہ بزرگوں کی یادداشت میں بہتری لانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے. ایک نئے مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی آبادی تیزی سے جوانی کی طرف گامزن ہے۔
تخمینوں کے مطابق، سن 2100 تک 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کے لوگوں کی تعداد تین گنی ہو سکتی ہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ہمیں بزرگوں میں یادداشت سے متعلق بہتری کو لے کر ایک عام اور سستا طریقہ تلاش کریں۔یہ مطالعہ 37 صحت مند بزرگ (67 سال کی اوسط عمر) افراد پر کیا گیا، جنہوں نے آٹھ ہفتوں تک روزانہ 500 ملی لیٹر سنترہ کا رس استعمال کیا۔ ان آٹھ ہفتے کی مدت کے پہلے اور آخر میں ان کی یادداشت، رد عمل کا وقت اور زبانی روانی کا مطالعہ کیا گیا۔اس کے بعد تمام اعداد و شمار کو ملا کر مشترکہ طور پر ان کا تجزیہ کیا گیا، جس کے مطابق، سنترہ کا رس استعمال نہ کرنے والے بزرگوں کے مقابلے میں اس کا استعمال کرنے والے بزرگوں میں آٹھ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔