سمن کماری، پاکستان کی پہلی ہندو خاتون جج

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو خاتون کوسیول جج بتایا گیا ہے جن کا نام سمن کماری بتایا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان کے قمبر۔ شاہداد کوٹ سے ہے اور فی الحال ان کی تقرری ان کے آبائی مقام پر ہی کی گئی ہے۔ موصوفہ نے حیدرآباد (سندھ) سے ایل ایل بی مکمل کیا اور قانون میں ماسٹرس ڈگری کراچی میں حاصل کی۔ دریں اثناء سمن کے والد پون کمار بودن نے بتایا کہ سمن قمبر ۔ شاہداد کوٹ کے غریب طبقہ کو قانونی صلاح مفت دیا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی بیٹی نے ایک انتہائی پیچیدہ اور سخت پیشہ کو اپنایا ہے لیکن انہیں امید ہیکہ وہ سخت محنت اور دیانتداری سے اپنا اور خاندان کا نام اونچا کریں گی۔ پون کمار بودن آنکھوں کے ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کی بڑی بیٹی سافٹ ویئر انجینئر ہے اور تیسری بیٹی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے۔ سمن کماری لتا منگیشکر اور عاطف اسلم کی زبردست مداح ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان میں کسی ہندو کو جج بنایا گیا ہو۔ قبل ازیں جسٹس رانا بھگوان داس اس عہدہ پر فائز ہوچکے ہیں لیکن سمن کماری پہلی خاتون جج ہیں۔