سمریتی ایرانی نے آر ایس ایس کے ترجمان پنچجانیہ اور آرگنائزر کو آزادی کی بہترین مثال قراردیا

رام منوہر لوہیا‘ وسنت ساتھے اور کہ ایم منشی کی مثال بھی پیش کی جنھوں نے کئی رسالوں کے لئے مضامین لکھے۔
آر ایس ایس کے ترجمان پنچجانیہ اور آرگنائزر کے سات دہوں سے جاری صحافتی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ سمریتی ایرانی نے اس کو ’’ آزادی کی بہترین مثال‘‘ قراردیا اور کہاکہ سنگ کے نظریات کی مخالفت کرنے والوں کو بھی اس میں مضامین لکھنے کا موقع فراہم کیاگیا۔

پبلکیشن کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی نے کہاکہ پنچجانیہ اور آرگنائزر ’’ آزادی کی ایک بہترین مثال‘‘ ہیں کیونکہ اپنے نظریات کی مخالفت کرنے والوں کو ان کے نظریات کے مطابق مضامین تحریر کرنے کا انہیں موقع دیاگیا۔انہوں نے رام منوہر لوہیا ‘ وسنت ساتھے اور کے ایم منشی کی مثالیں پیش کی ۔ایرانی نے کہاکہ ’’ کچھ لوگ مانتے ہیں کہ اظہار خیال کی آزادی ‘ تاثرات اور آزادی وہ راست نمائندگی کرتے ہیں ۔

موجودہ حالات میں صحافت کے معنی ہی بدل دئے گئے ہیں‘ مگر مذکورہ دونوں شمارے پنچجانیہ اور آرگنائزر پچھلے ستر سالوں سے یہی کام کرتا ہے وہ نہ صرف حب الوطنی بلکہ طاقتور قومیت کے لئے کام کررہا ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کا تقابل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ کبھی بھی میں مذاق میں کہتی ہوں کہ بھارت کے بھارتیہ ہونے کی ایک عملی مرکز اگر جے این یو ہے توایک دوسرا مرکز بنارس ہندو یونیورسٹی ہے