سمرتی ایرانی نے خواتین و اطفال وزارت کی ذمہ داری سنبھال لی

نئی دہلی۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سمرتی ایرانی نے دو شنبہ کے دن ترقیات اطفال محکمہ کی وزارت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ خواتین و اطفال کی ترقیات سے متعلق محکمہ کے دفتر میں ان کا استقبال اس محکمہ کے سینئر عہدیداروں نے کیا۔ اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سمرتی ایرانی نے تمام عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے اپنی پیش رو وزیر مینکا گاندھی سے ہفتہ کو ملاقات کی اور متعلقہ وزارت کے حالیہ امور اور ان سے نمٹنے کے بارے میں ان سے بات چیت بھی کی۔