سماعت کی خرابی دنیا کی سب سے بڑی معذوری

عالمی تنظیم صحت کے سروے کے بموجب سماعت کی خرابی دنیا میں سب سے زیادہ ہونے والی معذوری ہے ۔ اس کے نتیجہ میں دنیا بھر میں 36 کروڑ افراد کو سننے میں دقت ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں اس قسم کی معذوری سے 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہیں۔
جے کے تقریر و سماعت مرکز کے اعلیٰ ماہر معالج سماعت ڈاکٹر عمادخان کے الفاظ میں جو تلنگانہ آڈیالوجسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری بھی ہیں ۔ سماعت انسانی ترسیل کا اہم ترین پہلو ہے اور کان تین اعضائے جسمانی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ بیرونی ، درمیانی اور اندرونی کان ۔
سماعت کے ماہر خصوصی ڈاکٹرس آڈیالوجسٹ کہلاتے ہیں ۔ سننے کے مسائل جیسے سماعت میں کمی ، سماعت کا اچانک زائل ہوجانا ، سماعت کا مکمل طورپر زائل ہوجانا اور عمر رسیدہ ہونے پر سماعت زائل ہوجانا ، پیدائشی سماعت کا نہ ہونا اور سماعت کے تمام قسم کے امراض شامل ہیں جن کی دیکھ بھال اسپیشلسٹ کرتے ہیں۔
سماعت کے مسائل کی صورت میں کان کی جانچ ضروری ہوتی ہے ، معذوری کے فیصد کا حساب لگایا جاتا ہے اور تخمینہ کے بعد آڈیالوجسٹ موزوں آلۂ سماعت تجویز کرتے ہیں جس سے بہتر سماعت میں مدد ملتی ہے۔ آلۂ سماعت کی ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے اور عالمی معیار کے پروگرامنگ کے طریقے ایجاد ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر خان کہتے ہیں کہ اب ایسی مشینیں بھی دستیاب ہیں جو نظر نہیں آتیں۔
ڈاکٹر خان عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آوازوں سے بچ کر کانوں کی دیکھ بھال کریں ۔ برقی آلات اگر مریض کو شبہ ہو کہ ان کی سماعت متاثر ہوگئی ہے تو کسی بھی قریبی تقریر اور سماعت کے مرکز سے رجوع ہوکر مشاورت کرسکتے ہیں۔ سماعت کے ماہر معالج یا آڈیالوجسٹ سے مشورہ کریں ۔ آپ ہمارے 4 سماعت کے دواخانوں سے بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں جو پورے حیدرآباد میں موجود ہیں۔ میرعالم منڈی ، بنجارہ ہلز ، کوٹھی اور سکندرآباد میں ہماری شاخیں ہیں۔ یا آپ ہم سے 040-64595353 پر ربط پیدا کریں یا www.jkhearing.com پر ربط پیدا کریں ۔