سفری پابندیاں ختم ، صحافی کے اہل خانہ امریکہ روانہ 

انقرہ : ترکی میں قائم سعودی سفارتخانہ میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کے بیٹے صالح خشوگی اور ان کے اہل خانہ حکومت کی جانب سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد خلیجی ریاست چھوڑکر چلے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیا وائٹس کا کہنا تھا کہ صالح او ران کے اہل خانہ واشنگٹن روانہ ہوگئے ۔تاہم اس معاملہ پر سعودی حکام کی جانب سے کوئی فوری ر د عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی دوہری شہریت رکھنے والے صالح خشوگی امریکہ میں مقیم اپنے بھائیو ں او ربہنوں سے ملاقات کریں گے ۔خشوگی فیملی سے قریبی تعلق رکھنے والے اسلم کا کہنا ہیکہ جمال کے اہل خانہ کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کی ضرورت تھی تا کہ وہ مل کر اپنے والد کاغم بانٹ سکیں ۔