سعوی ولیعہد محمد بن سلما ن نے پاکستان میں ۲۰؍ بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کو دکھائی ہری جھنڈی ۔

ریاض: سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ بیس بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کو منظوری دیدی ہے ۔ سعودی نیوز چینل العربیہ ٹی وی نے یہ بات بتائی ۔ العربیہ نیوز چینل نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے حوالہ سے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا اچھا دوست ملک ہے او رمستقبل میں بھی ساتھ مل کر کام کریں گے ۔‘‘

محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب او رپاکستان اقتصادی مسائل پر ایک ساتھ کام کر ر ہے ہیں خاص کر سیاحتی معاملوں میں ایک ساتھ کام کرر ہے ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ان دنوں دو دن کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہیں ۔ یہ ان کا ولیعہد بننے کے بعد پہلا دورہ ہے۔ اس کے بعد ولیعہد ہندوستان او رچین بھی روانہ ہونے کی توقع ہے ۔