سعود ی عربیہ میں 24جون سے خواتین پر ڈرائیوینگ کی پابندی برخواست

ریاض۔مملکت سعودی عربیہ میں24جون سے خواتین کو ڈرائیونگ کی منظوری مل جائے گی‘ منگل کے روز جنرل ڈپارٹمنٹ کے ٹریفک ڈائرکٹرجنرل محمد البسامی نے منگل کے روز یہ بات کہی ہے۔

مسٹر بسامی نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ’’مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ کے لئے درکار ضرویات کو نصب کردیاگیا ہے‘‘۔ ستمبر2017میں شاہی فرمان میں اعلان کیاگیا تھا کہ خواتین کی ڈرائیونگ پر صدیوں پر عائد پابندی اب ختم ہوجائے گی ‘ مسٹر بسامی نے کہاکہ اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست دے سکیں گیں۔

قدآمت پسند مملک کے پانچ بڑے شہروں میں خواتین کے لئے ڈرائیونگ اسکولس قائم کئے جاچکے ہیں۔جن خواتین کے پاس بین الاقوامی لائسنس پہلے سے ہی وہ علیحدہ طریقے کو اپناتے ہوئے وہ بھی ڈرائیونگ کی مہارت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ’’ اس میں کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے کہ مملکت کی بہت ساری عورتوں کے پاس دوسرے ممالک کا لائسنس موجود ہے‘‘۔

سعودی خواتین نے سابق میں حکومت سے درخواست کی تھی کہ ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ہٹادی جائے اور احتجاج کے طورپرگاڑیوں کے پہہ بھی لے کرسڑکوپر اترے تھے۔ ولیعہد 32سالہ شہزادے سلمان اس تبدیلی کے پس پردہ ہیں جو قدامت پسند میں اصلاحات کے محرک مانے جاتے ہیں۔

سعودی خواتین کو اب تجارت کے لئے مردوں کی اجاز ت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔