اگر اب بھی نہیں جاگے تو کشمیر سے بد تر ہوجائیں گے حالات: پرکاش امبیڈکر

ممبئی : ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو کمزور کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں دلت کمیونٹی کی کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مخالفت میں دلت کمیونٹی کی طرف سے ملک گیر بند پر کئی ریاستوں میں ہوئے تشدد پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔بی آر پی ۔ بہوجن مہا سنگھ کے سربراہ پرکاش امبیڈکر مرکزی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر اب بھی نہیں جاگے یا مستحکم فیصلہ نہیں لیاگیا توحالات کشمیر سے بدتر ہوجائیں گے۔ممبئی میں ایک پروگرام میں پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ حالات کے خلاف دلتوں میں بڑھتی ہوئی ناراضگی کا اشارہ ہے۔جہاں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ ملک کے مالک ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی طبقے خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔مسلم کمیونٹی پہلے ہی ناراض ہے اور بھی اقلیتیں جیسے عیسائی اورجین بھی حکومت کے خلاف ہیں۔حالیہ کارروائیوں نے دلت کو ناراض کر دیا ہے۔امبیڈکر نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دلت ایکٹ کا غلط استعمال ہو سکتا ہے ،یہ دلیل ٹھیک نہیں ہے۔اس ایکٹ کے غلط استعمال کا فیصد بہت کم ہے۔انہوں نے دلت تحریک کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کانگریس کو سیکولر پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ ۲؍ اپریل کو ملک بھر میں ہوئے احتجاج اور آتش زنی سے کئی ریاستوں میں کروڑہا روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے۔اس تشدد میں کئی لوگ ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔