سعودی پولیس نے تین مشتبہ ’ دہشت گردوں‘‘ کو ہلاک کرنے کے بعد اصلحہ ضبط کیا۔

ریاض: سعودی عربیہ پولیس نے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیاجس کی تصدیق بھی سعودی عربیہ کی داخلی وزارت کے محکمہ نے کی ہے۔منسٹر ی نے کہاکہ 14جولائی کے روز ضلع خطیف کے شہر سیاحت میں پولیس سے جھڑپ کے دوران مذکورہ لوگ جس میں دوسعودی اور ایک بحرینی شامل تھے ہلاک ہوگئے۔ منسٹری کے ترجمان کے بیان کو سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے پیش کیا جس میں کہاگیا ہے کہ پولیس نے تین مشین گن ‘ ایک پستول‘ اور دس کیلو سے زائد دھماکو مادہ بھی ضبط کیا ہے۔

وزارت کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق پولیس پر خطرناک حملے کرنے کے علاوہ پیسے لے جانے والے گاڑیوں پر حملے‘ ہتھیا ر کی تسکری اور ہتھیار رکھنے کے متعدد واقعات سے تھا۔الجزیرہ نیوز پیپر نے 15جولائی کو خبر شائع کی تھی کہ مرنے والوں میں ایک سعودی جعفر المبارک ہے جس کو خطیف میں قتل کردیاگیا‘ جس کو حالیہ ہفتوں میں سکیورٹی فورسس پر خطرناک حملے کرتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔شیعہ طبقے کی اکثریت تیل سے مالا صوبہ ایسٹ میں رہتی ہے اور ان کی شکایت ہے کہ طویل عرصہ سے ان کو نذر انداز کیاجارہا ہے۔

علاقے میں سال2011سے کشیدگی کا ماحول دیکھا جارہا ہے جب سے ہی شیعہ مملکت سعودی عربیہ میں مساوی حقوق کے لئے احتجاج کرتے آر ہے ہیں۔انتظامیہ کا دعوی ہے کہ تشدد ’’ دہشت گردوں‘‘ اور منشیات کی تسکری کرنے والے کررہے ہیں ۔