سعودی عرب میں اولین ’فیشن ویک‘ میں نامور ڈیزائنرز کی تخلیقات پیش

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چار روزہ عرب فیشن شو میں یوروپ او رعرب دنیا کے نامور ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کی ۔

سعودی عرب میں پہلی بار فیشن شو کے انعقاد پر سوشل میڈیا پر تنقیدیں کی جارہی ہے۔او رکہا جارہا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ اور اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلی بار فیشن ویک منانے کی بھی آزادی مل گئی ۔

سعودی عرب کی دو مشہور خوتین ڈیزائنر ز ارویٰ بناوی اور مشعل الراجعی کے ملبوسات بھی عرب فیشن ویک کا حصہ رہیں۔ریاض کے رٹز کالٹن ہوٹل میں ہونے والے فیشن ویک کے پہلے سعودی کی مشہور شخصیات نے شرکت کی ۔

شہزادی نورا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو فیشن میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے۔ہماری فیشن کونسل سعودی عرب میں فیشن انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

عرب فیشن کونسل کے سی ای او جیکب ایبرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک نئی تاریخ بناتے او رایک نئے عہد کاآغاز کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔اب اس فیشن کا دوسرا ایڈیشن اکٹوبر میں منعقد ہوگا۔