سعودی صحافی جمال خشوگی قتل معاملہ :خشوگی کے بیٹے نے سعودی عرب سے اپنے والد کی نعش طلب کی ۔

واشنگٹن : سعودی عرب کے مشہور صحافی جمال خشوگی کے بیٹے نے سعودی حکام سے ان کے والد کی نعش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تا کہ وہ تدفین کی کارروائی عمل میں لاسکیں ۔ سی این این نیوز کو ایک انٹر ویو کے دوران ان کے بیٹے یہ بات کہی ۔واضح رہے کہ جمال خشوگی کو ترکی کے شہر استنبول میں ۲؍اکٹوبرکو سعودی قونصل خانہ میں قتل کردیا گیا ۔ ترکی کے صدر طیب رجب اردغان اس قتل کے پیچھے سعودی عرب کو مورود الزام کھڑایا ۔

واشنگٹن میں سی این این نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے خشوگی کے فرزند عبد اللہ خشوگی نے بتایا کہ ان کے والد کے ساتھ جو کچھ بھی وہ ان کے لئے نہایت دردناک ہے ۔ جمال خشوگی کے دوسرے فرزند نے بتایا کہ ہم ہمارے والد کو جنت البقیع کے قبرستان میں دفنانا چاہتے ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکام سے اس بات کی خواہش کئے ہیں کہ ان کے والد کی نعش ان کے خاندان کے حوالے کردی جائے ۔ مجھے امید ہے کہ سعودی حکام اس پر جلد کارروائی کریں گے ۔‘‘ ترکی کے پراسکیوٹر چیف نے بتایا کہ خشوگی بتایا کہ خشوگی کی نعش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے تیزاب سے گلادیاگیا ہے۔

خشوگی کے فرزند صلاح خشوگی نے مزید بتایا کہ اس قتل کے واقعہ کے بعد کئی لوگ سامنے آرہے ہیں اور اپنے آپ میرے والد کے جائداد کے وارث بتا رہے ہیں اور بد قسمتی سے کچھ سیاستداں اس واقعہ پر گندی سیاست کررہے ہیں ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد مملکت کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں کیا کرتے تھے ۔ وہ مملکت پر یقین رکھتے تھے ۔ اسی لئے وہ مملکت کے ساتھ چلا کرتے تھے ۔ اسی دوران مقتول صحافی خشوگی کی منگیتر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ او رترکی صدر رجب طیب اردغان سے قتل کے معاملہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی اپیل کی ہے۔