سعودی زیر قیادت فوج کا ہیلی کاپٹر یمن میں ایمرجنسی لینڈنگ

عدن‘ یمن: ضلع شبوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی خبروں کے پیش نظر ایک ترجمان نے بتایا کہ سعودی زیر قیادت فوجی ہیلی کاپٹر کی جمعہ کے روز یمن میں ایمرجنسی لینڈنگ عمل میں ائی۔ایرانی کی حمایت کے حوثی باغیوں کے خلاف حکومت کی مدد گار اتحادی فوج کے ترجمان ترکی الملکی نے کہاکہ ’’ یمن میں ایک اپریشن کے بعد واپسی کے دوران تکنیکی خرابی کا ہیلی کاپٹر شکار ہوا تھا‘‘۔

پائیلٹ نے حکومت کے زیر قبضہ علاقے میں ہیلی کی ایمرجنسی لینڈنگ عمل میں لائی جس کی وجہہ سے ’’ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کو معمولی چوٹیں ائی ہیں‘‘۔ بعدازاں مزید تفصیلات کے لئے کئے گئے فون کالس کا الملکی نے کوئی جواب نہیں دیا۔پچھلے ماہ القاعدہ سے شدید مزاحمت کے بعد فوج کے زیر قبضہ شہابوا صوبے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات مذکورہ علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر کراش ہوا جس میں کم سے کم دوفوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوجی یواے ای فوج کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جو اتحادی فوج کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور یمن میں امریکی فوج کے ساتھ ملکر باغیوں کے خلاف زبردست مزاحمت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر پانچ زخمی بھی ہوئے جنہیں پڑوسی صوبے کے موکالا اسپتال میں علاج کے لئے شریک کیاگیا ہے۔سال 2015کے بعد سعودی کی زیرقیادت فوج کی یمن جنگ میں مداخلت کے بعد ا ب تک 8,300سے زائد لوگ اس جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔