سعودی خاتون کے ساتھ ہوٹل میں کھاناکھانا ایک مصری شہری کے مہنگا ثابت ہوا 

ریاض : سعودی حکام نے ہوٹل میں کام کرنے والے ایک مصری شخص کوگرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے ساتھ کام کرنے والی سعودی خاتون کے ساتھ کھانا کھانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا ۔یہ اطلاع محکمہ محنت نے دی ہے ۔ ہوٹل کے مالک کو بھی عدالت میں طلب کیا گیا ۔سوشل میڈیا پرجو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں غیر شادی شدہ مرد وزن کے ایک جوڑے کو ایک ہی میز پر کھانا کھاتے دکھائی دیا ۔ سیاہ لباس میں ملبوس خاتون اپنے مرد ساتھی کے منہ میں لقمہ ڈالتے دکھائی دے رہا ہے ۔

خاتون کے صرف ہاتھ او رآنکھیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ محکمہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معائنہ کرنی والی ایک ٹیم نے ہوٹل کا معائنہ کیا او رمذکورہ مصری کو حراست میں لے لیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ خاتون ملازم کو بھی طلب کیا گیا او رہوٹل کے انتظامی کمیٹی کوبھی طلب عدالت میں طلب کیا گیا ۔ایک سرکاری وکیل نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیو ں سے کہا کہ وہ مملکت کے قوانین او رروایات کا احترام کریں ۔سعودی عرب جودنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد ملک ہے ۔

سعودی عرب میں حالیہ عرصہ میں بہت سی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں ۔ جیسے خواتین کو کار ڈرائیونگ کی اجازت ، سنیما گھروغیر ہ شامل ہے ۔لیکن سعودی کے بعض روایات کو بدلنا آسان نہیں ہے ۔کیو نکہ سعودی عرب معاشرہ انتہائی مذہبی ہے ۔