سرکاری اشتہار ات پر خرچ کی گئی رقم سے 46ملین بچوں کو ایک سال کے میڈ ڈے میل کی فراہمی ممکن 

ممبئی۔ پچھلے چار سالوں میں این ڈی اے کی موجودہ حکومت نے پبلسٹی کے جو رقم خرچ کی ہے اس پیسے سے ایک سال میں 45.7ملین بچوں کو میڈ ڈے میل کی فراہمی کے علاوہ منریگا کے تحت 200ملین مزدوروں کو ایک دن کی تنخواہ اور چھ ملین نئے بیت الخلاؤں کی تعمیر کے بشمول مزید دس مارس مشن ممکن ہیں

۔ راجیہ سبھا میں ائی اینڈ پی آر منسٹر راجئے ورددھن راتھوڑ کے پیش کردہ جانکاری کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت( بی جے پی ) حکومت نے 4880کروڑ روپئے یعنی(753.99ملین امریکی ڈالر)پچھلے 52مہینوں اپریل2014سے لے کر جولائی2018تک اپنی اسکیمات کی تشہیر بازی میں لگائے ہیں۔

یہ رقم حکومت کی جانب سے 37مہینوں میں اس کام کے لئے خرچ کئے گئے پیسوں کو دوگناہ زائد رقم ہے۔آر ٹی ائی کارکن انل گال گالی کی حاصل کردہ جانکاری کے مطابق کانگریس کی زیرقیادت یو پی حکومت نے مارچ2011سے مارچ2014تک 2048کروڑ یعنی(377.32ملین ڈالر) کی رقم خرچ کی تھی ۔

این ڈی اے کی پبلسٹی پر خرچ4880کروڑ میں سے 292.17کروڑ(7.81فیصد) رقم چار عوامی اسکیمات پر تین سال میں خرچ کی گئی ہے جس میں پردھان منتری فصل بیما یوجنا برائے فصل انشورنس‘ سوچھ بھارت مشن اور سنساد ادرش گرام یوجنا برائے دیہی ترقی جیسی اسکیمات شامل ہیں۔

جولائی 2018میں جب یہ جانکاری منظر عام پر ائی تب مذکورہ رقم کے عوام کے لئے عدم استعمال پر حکومت کو مختلف گوشوں سے تنقیدوں کاسامنا بھی کرنا پڑا۔

اشتہار بازی پر حکومت کا خرچ 2014-2015میں 980کروڑ تھا جبکہ 2017-2018میںیہ 1314کر وڑ ہوگیا ہے جس34فیصد اضافی رقم ہے۔

سال2016-17میں حکومت نے پرنٹ اشتہارات میں کمی لاتے ہوئے اڈیو ویثرل اشتہارات پر پیسے خرچ کئے تھے ۔ مگر2017-18میں پرنٹ اور اڈیو ویثرل دونوں پر رقم خرچ کی