سرحد پر سپاہیوں کی موت کا انتقام لیں گے :قمر باجوا

اسلام آباد ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجی سربر اہ جنرل قمر باجوا نے قسم کھائی کہ وہ خطہ قبضہ پر ہندوستانی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی سرحدی سپاہیوں کی موت کا انتقام لیں گے ۔ جبکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کا ملک اب مزید جنگیں نہیں کرے گا ۔ انہوں نے امریکہ سے ملنے والی سکیورٹی سے مربوط 300 ملین ڈالر کی امداد بند کردینے کا بھی حوالہ دیا ۔ راولپنڈی کے جنرل ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ایک اجلاس میں انہوں نے ریمارک کیا ۔ باجوا نے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہادری اور قربانیوں کی غیرتقابلی تاریخ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اگرچہ کہ کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن کشمیر میں ایل او سی پر ہندوستانی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو تیقن دینا چاہتے ہیں کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ سرحدوں پر جو خون بہہ رہا ہے ہم ایک ایک خطرہ کا بدلہ لیں گے ۔ اسی اجلاس میں عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران ریمارک کیا کہ اب پاکستان کوئی بھی جنگ نہیں کرے گا ۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اشارہ دیا ۔ عمران خان نے اردو میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مخالف تھا ۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان کسی بھی جنگ میں ٹانگ اڑائے ۔ اب میں عہد کرتا ہوں کہ میں کسی دوسرے کی جنگ میں پاکستان کو شامل ہوکر لڑنے نہیں دوں گا ۔ ہمارا کام ہماری عوام کیلئے ہے ۔ ہم نے امریکہ کیلئے جنگ لڑی لیکن امریکہ نے ہمارے حصہ کی رقم روک دی ۔ عمران خان نے پاکستانی فوج اور انٹلیجنس ایجنسیوں کی مدافعت کی اور کہا کہ ملک کے اندر ہی یہ لوگ دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں ۔
ان کا یہ ریمارک امریکی تنقید کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے ۔