سداشیو پیٹ کے مہلوک مسلم نوجوانوں کی تدفین

جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، چیف منسٹر کا شدید اظہارِ دکھ، زخمی کے علاج کا تیقن
سداسیوپیٹ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز )میڑچل ٹول ٹیکس گیٹ پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں سداسیوپیٹ ٹاؤن کے 8 مسلم نوجوانوں کی درد ناک ہلاکت پر وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حادثہ میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے افراد خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا جبکہ سڑک حادثہ میں شدید زخمی نوجوان محمد عباس کو یشودھا ہاسپٹل میں کارپوریٹ طرز پر علاج و معالجہ کا تیقن دیا۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے سداسیوپیٹ ٹاؤن کے مہلوکین کو فی کس 5 لاکھ روپئے بطور ایکس گریشیا منظور کیا۔ اس خصوص میں رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی سے اظہار تشکر کیا۔ قبل ازیں احاطہ درگاہ حضرت محبوب پاشاہؒ سداسیوپیٹ پر مفتی محمد اسلم سلطان، قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کی امامت میں 8 مہلوک نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بڑے قبرستان، چھوٹے قبرستان (تکیہ) روبرو جونیر کالج اور قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ جلوس جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں بلالحاظ مذہب و ملت مسلمانوں و دیگر برادران وطن نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر، سابق رکن اسمبلی ٹی جئے پرکاش ریڈی، سابق وزیر محمد فریدالدین، مولانا عبدالرحمن قاسمی، مفتی عبدالغفار قاسمی، محمد امجد حسین ضلع ناظم ، محمد مخدوم علی امیر مقامی، مولانا سید سلیم، مولانا محمد حامد قاسمی، حافظ خورشید عالم، حافظ محمد کلیم الدین پٹن چیرو، صوفی ماجد پاشاہ قادری شطاری، صوفی محمد فاروق شاہ قادری، محمد اکبر حسین، محمد شجیع، سید مقصود، محمد شفیع الدین، کلیم پٹیل، الیاس شریف، محمد واجد، رحمن شریف، ظہیر پٹیل، رافع التمش، محمد ریاض الدین، محمد قدوس ، محمد عثمان، محمد نصیرالدین، وسیم اکرم، ایم اے حکیم ایڈوکیٹ، ایم اے سبحان، محمد جلیل الدین بابا ، شیخ صابر، محمد یعقوب علی، محمد عارف، معراج خاں ہاشمی، محمد عزیز، فہد بن عبداللہ بصراوی، حافظ شیخ شفیع، محمد عبدالرحیم، عبدالوحید، محمد کلیم کوہیر، اطہر احمد ظہیرآباد، اعظم خان، یوسف کریم مومن پیٹ، محمد کامل، عبدالغنی، محمد شکیب، اشفاق پٹیل، محمد حاجی علی اور غوث پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔