سدارامیا حکومت نے نامناسب وقت میں لنگایت کو مذہبی اقلیت کا درجہ دریا ہے۔

کرناٹک حکومت نے ماہرین کے فیصلے کو قبول کیاجس میں لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہبی اقلیت قراردینے کی سفارش کی گئی ہے اور اپنے اس فیصلے کو مرکز حکومت کے حوالے کرتے ہوئے منظوری مانگی گئی جس پرسیاست وبال پیدا ہوگیا ہے۔سدارمیا حکومت کی معیاد قریب الختم ہے اور الیکشن کمیشن کسی بھی وقت ریاست میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرسکتا ہے۔

لنگایت گروپ کی جانب سے علیحدہ مذہبی شناخت کی مانگ نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ ہی موجود حکومت کا پیدا ہوا مسئلہ ہے بلکہ ایک سنجیدہ اور سیاسی ضرورت ہے۔یہ معاملہ سماج میں تقسیم اور دوسرے طبقات کی جانب سے اس طرح کے مطالبات کی وجہہ بن سکتا ہے۔

لنگایت سماج کے مطالبات کے پیش نظر مذکورہ کانگریس حکومت انتخابی ماحول سے ہونے والے فوائد پر نظر رکھے ہوئے اور نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کررہا ہے جس پر بات چیت کی جاسکے۔

ریاست کرناٹک کی مجموعی آبادی میں لنگایت سماج کا تناسب17فیصد کا ہے‘اور سمجھا یہ جاتا ہے کہ یہ بی جے پی کو ووٹ بینک ہیں۔ تاہم لنگایت سماج خود کو علیحدہ طبقہ کے طور پر شناخت دینے کے مطالبہ پر منقسم ہے اور مذکورہ سماج کے لوگ چاہتے ہیں انہیں ہندونہیں قراردیاجائے

۔ویرشیوا لنگایت نامی ایک بااثر طبقہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ لنگایتسماج ہندوؤں کا ایک حصہ ہے ‘ اور وہ ہندوسماج سے علیحدگی اور منفرد پہچان کا مخالف ہے۔جو لوگ لنگایت کو علیحدہ گروپ مانتے ہیں ان کا اسرار ہے کہ بارہوں صدی میں ان کے بانی اور رہنما بسوانا نے ہندوازم اور طبقات کی بنیاد پر سماجی احکامات کے نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے ۔

حمایت اور مخالفت کی دونوں آوازیں لنگایت تہذیب کی سونچ کا احترام کرتے ہیں۔

ماضی میں بھی دوعلیحدہ سونچ کے حامل لنگایت سماج کے لوگوں نے اپنے نظریات کے مطابق بسوانا کو کبھی ہندوسماج کا حصہ مانا ہے تو کہیں پر ہندوسماج سے ان کی علیحدگی کے حوالوں کے پیش نظر خود کو ہندوؤں سے علیحدہ تسلیم کیاہے۔

اگر یہ ناتفاقیوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہاجس طرح چل رہا ہے ‘ مذکورہ لنگایت ایک سیاسی جماعت کے دائرے سے باہر نکل جائیں گے ۔

اور یہ بی جے پی کے الکٹورل تناسب کو بگاڑ سکتا ہے‘ جس کی بنیاد پر بی جے پی ریاست میں ہندو ووٹ بینک کی ایک بڑی دیوار تعمیرکرنے کی کوشش کررہی ہے۔سوال یہ ہے کہ ‘ کیایہ اہمیت کی بات نہیں ہے کہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعہ موثر انداز میں حل کیاجائے؟ واضح طور پر سدارامیاحکومت کا فیصلہ جس میں لنگایت سماج کے ایک حصہ کے دعوؤں کو پوراکرنے کی کوشش ہے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہے۔