سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان تریپورہ میں رائے دہی کا آغاز

اگرتلہ۔ اتوار کے روز صبح سات بجے سے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان تریپورہ میں رائے دہی کا آغازہوا۔چھ روز قبل سی پی ائی ( ایم ) کے چاری لام اسمبلی حلقہ کے امیدوار رام نارائن ڈیب برما کی موت کے سبب 60میں صرف 59سیٹوں پر ہی رائے دہی کرائی جارہی ہے ۔مارچ 12کو مذکورہ اسمبلی حلقہ میں رائے دہی کرائی جائے گی۔اتوار کے روز اعلی الصبح سے ہی رائے دہندوں کو قطار میں کھڑا دیکھا گیا۔

پہاڑی او رقبائیلی علاقوں میں خواتین کو اپنے گھر سے نکل کر پولیس اسٹیشن جاتے اور وہاں پر قطار میں کھڑے ہوئے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیاہے۔ چھوٹی دوکاندار کو رائے دہندوں کے درمیان میں چائے اور بسکٹ فروخت کرتا ہوا بھی دیکھا گیا۔انتخابی عملے کے بعد ریاست کے3214رائے دہی مرکز میں چار بجے شام تک ووٹنگ ختم ہوگی۔

ریاست میں برسراقتدار بائیں بازو کی سی پی ائی( ایم) کے ساتھ آر ایس پی‘ فارورڈ بلال اور سی پی ائی 307امیدوار میدان میں ہیں ۔بی جے پی کے قابیلی تنظیم ائی پی ایف ٹی کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ 51امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

ماباقی نو سیٹوں پر بائیں بازو کی کٹر مخالف ائی پی ایف ٹی کے امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔اس مرتبہ کانگریس انفرادی طور پر تمام 59سیٹوں پر تریپور میں مقابلہ کررہی ہے۔ریاست کے ضلع گومتی میں کاکرابون اسمبلی حلقے سے کانگریس نے اپنے امیدوار کھڑا نہیں کیاہے۔

مجموعی طور پر ریاست میں25,73,413راجسٹرارڈ رائے دہندے ہیں جن میں مرد13,05,375اور خواتین رائے دہندوں کی تعدادتقریبا12,68,027ہے۔

تیسرے جنس کے طور پر ریاست میں رجسٹررڈ گیارہ ہے جبکہ نئے ووٹرس 47,803ہیں۔ریاست کی بیس سیٹیں درج فہرست قبائیلی طبقے کے لئے محفوظ ہیں۔تریپورہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اکھیل کمار شکلہ نے کہاکہ تریپورہ میں آسان اور شفاف الیکشن کرانے کے لئے بھاری پولیس کا بندوبست کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی مصلح دستوں کی تین سو کمپنیاں متعین کی گئی ہیں جس میں ریاست کے آرمٹ اور پولیس جوان بھی شامل ہیں’ وہیں بی ایس ایف تریپورہ میں بنگلہ دیش سے لگے 856کیلومیٹر کی سرحد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 

تریپورہ کے چیف الکٹورل افیسر سری رام تارنیکانتی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پولیس ابزرورس ‘ عام مبصرین ‘ اور حساب کتاب کا جائزہ لینے والے مبصرین کا تقرر عمل میں لایا ہے تاکہ روکاٹ سے پاک الیکشن کرایاجاسکے۔

ریاست میں متعین سکیورٹی فورسس سے کوارڈنیشن کے لئے ڈائرکٹر جنرل انڈو ۔ تبیتن پولیس ( ائی ٹی بی پی) آر کے پنچانندخصوصی مبصر کے طور پر متعین کیاگیا ہیالیکشن آفس کے ذرائع نے کہاہے کہ مارچ 3کے روز گنتی عمل میں ائے گی اور چیلارم اسمبلی حلقہ میں رائے دہی 12مارچ کو کرائی جائے گی۔