سبز چائے

سبز چائے دل کے امراض، کینسر اور وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے اور طویل تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا چربی گھلاتے ہیں اور وزن کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز چائے میں کئی معدنیات اور جسم کے لیے انتہائی مفید اجزا موجود ہوتے ہیں۔ پانی کو نظر انداز نہ کیجئے پانی میں جسم کے سینکڑوں افعال کو منظم اور انسان کو چاق و چوبند رکھتا ہے۔ اگر ہر کھانے سے قبل ایک گلاس پانی پیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اگر میز پر ایک جانب کئی سافٹ ڈرنکس رکھی ہوں اور دوسری جانب سادہ پانی ہو تو آپ پانی کی جانب ہاتھ بڑھائیے۔ یاد رکھئے ٹھنڈا پانی بھی جسم کے اندر کئی مثبت اثرات کا باعث بنتا ہے اسی لیے بہت پانی پیجئے اور پورا دن اس کا استعمال رکھئے۔