سامان لے جانے کی حد میں امارات کمی کردے گا۔

ممبئی۔ دبئی نژاد امارات ائیرلائنس اپنے اکنامی کلاس کے مسافرین کے لئے ساتھ لے جانے والے سامان کی حد میں کمی لانے جارہا ہے ۔

یہ نئے قواعد 4فبروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والے مسافرین پر عائد ہونگے ‘ جس سے توقع ہے کہ سستی کلاسس کا ٹکٹ خریدنے والے مسافرین بالخصو ص ہندوستان سے امریکہ جانے والوں کے لئے یہ مشکل ہوگا ‘ جس میں مسافرین کو ساتھ لے جانے والے سامان کی حدمیں پچاس فیصد کی کمی تک کاسامنا کرنا پڑیگا۔

فی الحال مسافرین کی حمل ونقل کی مناسبت سے امارات ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دبئی سے پرواز بھرنے والے مصروف ترین فلائٹ میں شمار کی جاتی ہے۔نئے طریقے کے مطابق کم قیمت والی ٹکٹ خریدنے والے مسافرین کو ممبئی ‘دبئی ‘ نیویارک جائیں گے انہیں ایک بیاگ ہی ساتھ رکھنا ہوگا کہ نہ 23کیلوسامان سے کم ‘ جو سابق میں دی جانے والی سہولتوں میں شامل تھا

۔سابق میں اکنامک کلاسس کے تمام مسافرین کو ہندوستان سے امریکہ بذریعہ دبئی سفر کرتے تھے انہیں اپنے ساتھ 23کیلوسے کم سامان کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت تھی۔

امارات نے اپنے اکنامی کلاس کی فلائٹ کوچار مختلف زمروں میں تقسیم کردیاہے ۔

خصوصی‘ بچت کرنے والا‘ فلیکس او رفلیکس پلس ۔ سستی قیمت میں کم پیسوں والا زمرہ اسپیشل کا ہے‘ وہیں فلیکس پلس اکنامی کلاس کے ٹکٹ کا سب سے مہنگا زمرہ ہے۔

سامان کی کمی صرف اسپیشل اور بحت والے زمرہ کی قیمتوں میں لاگو ہوگا۔

پچھلے سال اتحاد نے سامان کے ساتھ قیمتوں کو متعارف کروایاتھا ‘ مگر امارات کی طرح اکنامی کلاسس کے ٹکٹ کے سامان میں کٹوتی نہیں کی جو صرف پانچ کیلو پر مشتمل تھا۔

فی الحال ہندوستان او ربرطانیہ کے لئے اتحاد کی پرواز میں فی مسافر چالیس کیلوسامان اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے۔

ایک سال قبل برٹش ائیر وائز نے پہلی مرتبہ اس طرح کے عمل کو متعارف کروایاتھ