سال 2019 کا شاندار استقبال نیوزی لینڈ کے سٹی ٹاور پر رنگ و نور کی بارش

 واشنگٹن- دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2019 کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کے استقبال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے 2018 کو الوداع کہا اور سحرانگیز آتش بازی کے  ساتھ 2019 کی آمد کا جشن منایا۔
موسیقی دھنوں پر رقص کیا گیا اور پْرتعیش ہوٹلوں میں لذیذ پکوان سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا گیا جس کے لیے سڈنی میں ‘‘ہاربر بریج ’’ کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور موسیقی کی دھن پر شاندار آتش بازی کی گئی۔
آسٹریلیا کے بعد جاپان، چین اور انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن اپنے اپنے روایتی طریقوں سے منایا جائے گا۔فرانس اور برطانیہ میں بھی سحرانگیز آتش بازی کے انتظامات مکمل ہیں، ہوٹلوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میوزیکل کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
شہر کے اہم مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے، بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان کے شہری بھی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے چین ہیں۔سب سے آخر میں امریکا کے شہر نیو یارک میں سال نو کا استقبال پْر جوش طریقے سے کیا جائے گا۔
ٹائم اسکوائر پر کاونٹ ڈاون شروع ہوگا اور نیو ایئر ایو بال کو روشن کیا جائے گا اور آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔
نیویارک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ’نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب‘ اہم ترین روایت کے طور پر برقرار رہے گی، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز استعمال کیے گئے جسے ’’گفٹ ا?ف ہارمونی‘‘ یعنی ہم آہنگی کا تحفہ کا نام دیا گیا ہے۔