ساری دنیا کو دہشت گردی کے خطرات ‘ ہندوستان بھی غیر متاثر نہیں

انٹلیجنس اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے ناپاک منصوبوں کو کچلنے میں کامیاب ‘ این پی اے میں راجناتھ سنگھ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 30اکٹوبر ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان بھی عالمی دہشت گردی سے غیر متاثر نہیں ہے اور دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کے تمام ناپاک منصوبوں کو ملک کی انٹلیجنس اور سیکورٹی ایجنسیاں تاحال کئی مرتبہ ناکام بناچکی ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی ( این پی اے ) می ںآ:ی پی ایس پروبیشنرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص جموں و کشمیر ‘ شمال مشرقی ریاستوں اور تائیں بازو کی انتہا پسندوں سے متاثرہ علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں دہشت گردی اور فرقہ پرستی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے آئندہ پانچ سال کلیدی رہیں گے ۔ فارغ التحصیل کیڈٹس کو اس قسم کے مسائل کے خاتمہ کا عہد کرنا چاہیئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ ساری دنیا آج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خوف و اندیشوں میں گھری ہوئی ہے ۔ آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ جیسی تنظیمیں دنیا بھر میں بے قصور افراد کو ہلاک کررہی ہیں اور نیوکلئیر اسلحہ سے بھی خطرہ لاحق ہے ۔ عوام کو سائبر حملوںکا سامنا ہے ۔ یہ تنظیمیں مسلسل نئے نظریات کے ساتھ ابھر رہے ہیں ‘‘ ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ آئی ایس آ:ی ایس ‘ دنیا کے بعض حصوں میں اپنا نٹ ورک پھیلانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ آئی ایس سے مربوط نٹ ورک ( اپنے نٹ ورک پھیلانے کیلئے ) نئے راستے اختیار کررہے ہیں ۔ ہماری پڑوسی ملک دہشت گردوں کو پناہ اور مدد دے رہا ہے جو ایک اور چیلنج بن گیا ہے لیکن ہمارے انٹلیجنس اور سیکورٹی ادارے ( دہشت گرد حملے کرنے اور دیگر تمام اقسام کی گڑبڑ و افرا تفری پیدا کرنے کیلئے ) ایسی قوتوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں ‘‘ ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ ہمارے ملک میں آئی ایس آئی ایس گروپوں کو بے نقاب کیا گیا اور ان سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ان کے تمام منصوبے ناکام بنائے گئے ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے ہمارے پاس بہت ہی معمولی تعداد آئی ایس آئی ایس کے نظریات سے متاثر ہوئی ہے ۔ ( عوام کی اکثریت اس لعنت سے محفوظ ہے ) جس کا سہرہ ہمارے ملک کے عوام کو جاتا ہے اور یہ ہمارے مضبوط و مستحکم سماجی اور اعلیٰ ثقافتی اقدار کی مرہون منت ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے انٹرنیٹ کے ذریعہ انتہا پسند نظریات کے پھیلاؤ کی کوششوں اور غلط و بے بنیاد خبروں کو پھیلانے کی لعنت کی سخت مذمت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران دہشت گردی اور بائیں بازو کی انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں حکومت چند اہم کامیابیاں ملی ہیں اور اس تسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ پولیس فورسیس کو عصری بنانے کیلئے موکز کی جانب سے حال ہی میں 25,000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ وزیر داخلہ نے آج کی تقریب کے دوران این پی اے ویلفیر سوسائٹی کیلئے پانچ کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی سے 45 ہفتوں کی تربیت کے بعد 136 پروبیشنری فارغ التحصیل ہوئے ہیں جن میں 14 کا تعلق محتلف بیرونی ممالک سے ہے ۔