سابق ٹی وی اینکر صہیب الیاسی کی عبوری ضمانت کے متعلق ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کی 

اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں سابق ٹی وی اینکر او رپرڈیوسر صہیب الیاسی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں
دہلی۔ سابق ٹی وی اینکر صہیب الیاسی کی جانب سے دائرہ کردہ عبوری ضمانت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز دہلی پولیس سے اپنا ردعمل مانگا ہے‘ الیاسی نے اپنی دوسری بیوی کی خرابی صحت کے حوالہ دیتے ہوئے پندرہ دنوں کی عبوری ضمانت کے طلب گار ہیں۔

جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ائی ایس مہتا نے پولیس سے کہاکہ 26اپریل کو ضمانت کی عرضی پر سنوائی مقرر کی گئی ہے اس سے قبل پولیس اپنے موقف پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کرے

۔وکیل راجیوموہن کے ذریعہ دائرکردہ ضمانت کی درخواست میں الیاسی نے کہاکہ وہ اپنی بیوی کودیکھنا چاہتا ہے جس کی طبعیت خراب ہے اور ان کے لئے پندرہ دنو ں کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

پچھلے سال ڈسمبر میں صہیب الیاسی کو عمر قید کی سزاء سنائے جانے کے بعد انہوں نے عدالت کے فیصلے کو چیالنج کیاہے۔ ان کودی گئی سزاء کو اپیل پر سنوائی تک روک لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ‘ جس پر یکم مئی کے روز سنوائی مقرر کی گئی ہے۔

ڈسمبر 20سال2017کو عدالت نے الیاسی پر اپنے بیوی انجو کو چاقو مار کر قتل کرنے کا مجرم قراردیاتھا۔ الیاسی پر دولاکھ کاجرمانہ بھی عدالت نے عائد کیاتھا اس کے علاوہ دس لاکھ روپئے انجو کے والدین کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیاتھا۔

جنوری 11سال2000میں زخمی حالت میں انجو کواسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ الیاس ٹی وی شو ’انڈیا موسٹ وانٹیڈ‘ کے بعد سے سرخیوں میں ائے تھے ‘ انہیں مارچ28سال2000کو انجو کے گھروالوں کی جانب سے مزید جہیز کے لئے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔